منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اُڑان، کچھ ہی دن میں کیا ہونیوالا ہے؟صدر فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے پیش گوئی کردی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

کراچی (آن لائن) اوپن مارکیٹ میں طلب بڑھنے پر ڈالر 107 روپے 70 پیسے پر پہنچ گیا دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہیکہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 41 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز ملنے اور بانڈز کی نیلامی سے زرمبادلہ ذخائر بڑھنے پر روپیہ مستحکم ہوجائے گا۔فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے بڑھ کر 107 روپے 70 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔ملک بوستان نے عوام سے اپیل کی کہ ڈالر کی بلاوجہ

خریداری نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں بیرونی سرمایہ کاری 40 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ملک بوستان نے بتایا کہ ایک ہفتے میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں دو منصوبوں کے لیے 41 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دینے کی منظوری دی ہے، دوسری جانب بیرون ممالک بانڈز کی نیلامی کا روڈ شو بھی کامیاب رہا ہے، جس سے ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر متوقع ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کے سبب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوگا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…