ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

بٹ کوائن کے نام سے 2009 میں منظرِ عام پر آنے والی سائبر کرنسی نے اپنی قیمت میں اضافے کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن ) بٹ کوائن کے نام سے 2009 میں منظرِ عام پر آنے والی سائبر کرنسی نے اس سال اپنی قیمت میں اضافے کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں اور اس کے ایک یونٹ کی قیمت 10 ہزار امریکی ڈالر (10 لاکھ 55 ہزار پاکستانی روپے ) پر پہنچنے ہی والی ہے۔ لیکن اسی صورتِ حال کو دنیا کے مختلف ماہرینِ معاشیات خطرناک بھی قرار دے رہے ہیں اور لوگوں کو خبردار

کررہے ہیں کہ بٹ کوائن میں سرمایہ کاری انہیں کنگال اور قلاش کرسکتی ہے۔واضح رہے کہ بٹ کوائن ایک ایسی کرنسی ہے جس کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں بلکہ یہ صرف انٹرنیٹ کے ذریعے (ا آن لائن) لین دین اور سرمایہ کاری ہی میں استعمال ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں یہ کسی ملک کی سرکاری کرنسی بھی نہیں جبکہ دنیا کے بیشتر بینک بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول ہی نہیں کرتے۔ اس کے باوجود آج دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کا مجموعی حجم 400 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ چکا ہے جس میں سب سے بڑا حصہ بٹ کوائن کا ہے۔البتہ بٹ کوائن پر سب سے بڑا اعتراض یہ ہے کہ اسے انٹرنیٹ پر جرائم کی دنیا یعنی ’’ڈارک ویب‘‘ میں منشیات سے لے کر خطرناک اسلحے تک کی غیرقانونی خرید و فروخت میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے کیونکہ بٹ کوائن کے ذریعے آن لائن لین دین کرنے والے افراد اور اداروں کا سراغ لگانا بہت ہی مشکل ہے۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ 2010 کی ابتداء4 تک بِٹ کوائن کے ایک یونٹ کی قیمت ایک سینٹ (پاکستانی ایک روپے) سے بھی کم تھی لیکن 2011 میں اس نے بڑھتے بڑھتے ایک ڈالر فی یونٹ کی قدر حاصل کرلی۔ موجودہ سال یعنی 2017 کے ماہِ جنوری میں بٹ کوائن کا ایک یونٹ 800 ڈالر تک پہنچ چکا تھا جو صرف گیارہ مہینے میں دیکھتے ہی دیکھتے 9930 امریکی ڈالر پر پہنچ گیا اور ہوسکتا ہے کہ یہ اگلے چند گھنٹوں یا چند دنوں میں 10000 ہزار ڈالر فی یونٹ کا بینچ مارک بھی عبور کرلے۔ لیکن یہی چیز بینکاری اور مالیاتی نظام سے وابستہ ماہرین کیلیے تشویش کا باعث بھی ہے۔ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ اس وقت بٹ کوائن کے ایک یونٹ کی قیمت عالمی منڈی میں سونے کے ایک اونس سے بھی بڑھ چکی ہے جبکہ دنیا بھر میں بٹ کوائن میں کی گئی سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت ا?ئی بی ایم، ڈزنی اور مک ڈونلڈ کے انفرادی اثاثوں سے بھی بڑھ چکی ہے۔ حالیہ گیارہ مہینوں کے دوران بٹ کوائن کی قیمت میں 800 فیصد اضافہ ہوچکا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں ایف ٹی ایس ای (برطانوی اسٹاک ایکسچینج کی 100 نمائندہ کمپنیوں) کی مجموعی مالیت میں ہونے والا اضافہ صرف 3.8 فیصد پر رہا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…