نیو یا رک (آن لائن)امریکی سٹاک ایکسچینج کسی بھی وقت کریش کرسکتی ہے۔غیرملکی ویب سائٹ میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ کے مطابق اس بات کا70 فیصدامکان ہے کہ امریکی سٹاک ایکسچینج اب کی بارکریش کرسکتی ہے۔وینگارڈگروپ کے محققین کاکہناہے کہ امریکی سٹاک ایکسچینج میں وسیع پیمانے کی کوریکشن کاخطرہ عروج پرہے۔انہوں نے تنبیہہ کرتے ہوئے آگاہ کیاہے
کہ گزشتہ 60 سالوں سے لاحق مخصوص خطرات کی نسبت اب امکانات 30 فیصدزیادہ ہیں۔ وینگارڈکے چیف اکانومسٹ جوڈیوس کے مطابق سرمایہ کاروں کومندی کے رجحان کیلئے تیاررہنے کی ضرورت ہے جس کااب 70 فیصدامکان ہے۔امریکی مارکیٹ میں کسی سال کیلنڈر میں 10 فیصدمنفی واپسی 1960 ء سے لیکرابتک کے دورانیہ میں 40 فیصدواقع ہوچکی ہے۔اورایسا کہنہ مشق سٹاک سرمایہ کاروں کے ساتھ ہواہے۔اپنی سالانہ رپورٹ میں کمپنی نے سرمایہ کاروں کوآگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گلے 5 سالوں تک امریکی سٹاک ایکسچینج میں سٹاک سے ریٹرن کیلئے 4 تا 6 فیصدسے زیادہ کی توقع نہ رکھیں،بعض نے اس مدت سے آگے تک کابھی بتایاہے۔لہٰذااگلے 5 سال نہایت کٹھن ہیں اورسرمایہ کاروں کوچاہئیے کہ وہ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں۔امریکی سٹاک ایکسچینج ڈانلڈ ٹرمپ کے صدربننے سے لیکرگردش میں ہے جواس سال کئی بارریکارڈہائی پرپہنچ چکی ہے۔ جس دوران ڈی اوڈبلیو میں 23 فیصد، ایس اینڈپی میں 18 فیصداوراین اے ایس ڈی اے قیوکمپوزیٹ میں 28 فیصداضافہ ہوا۔