بڑی مصیبت سے چھٹکارہ ،پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے شاندار اعلان

22  ‬‮نومبر‬‮  2017

لا ہو ر(آن لائن)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بار سردیوں میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی اور گھریلو، انڈسٹری، پاور اور سی این جی سیکٹرز سب کو ملے گی۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اس سال

گیس بحران نہیں ہوگا کیونکہ سسٹم میں وافر ایل این جی موجود ہے جس کی وجہ سے گیس لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔امجد لطیف نے کہا کہ گیس سستا ترین ایندھن ہے لیکن صارفین سے اپیل ہے کہ وہ اس قومی اثاثے کو ضائع نہ کریں اور ضرورت کے مطابق ہی استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کو عوام کا تعاون درکار ہے، جن علاقوں میں گیس پریشر کم ہے وہاں ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کہا کہ 24 لاکھ درخواستیں زیر التوا ہیں کوشش ہے کہ 30 جون تک دس لاکھ نئے گیس کنکشن دیئے جائیں، صرف ان ہاؤسنگ کالونیوں کو گیس دیں گے جن کے پاس ایل ڈی اے کا این او سی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گیس چوری کے خلاف آپریشن میں کوئی دباؤ قبول نہیں کریں گے۔ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا تھا کہ گیس سستا ترین فیول ہے صارفین سے اپیل ہے کہ اس قومی اثاثے کوضائع نہ کریں، ضرورت کے مطابق ہی استعمال کریں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…