اسلام آباد(نیوزڈیسک)گوادر میں آپ کو یہ کام کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے،پاکستان نے چین کو بڑا سرپرائز دیدیا،تفصیلات کے مطابق سی پیک کے ساتویں مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں وزارت مالیات اور سٹیٹ بینک آف پاکستان نے چین کی جانب سے گوادر فری زون میں چینی کرنسی کے استعمال کی درخواست مسترد کردی ہے ، پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ
اگر پاکستان نے گوادر میں چینی کرنسی کے استعمال کی اجازت دی تو یہ پاکستان کی اقتصادی اقدار کی خلاف ورزی ہوگی اس لئے ایسا کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی، واضح رہے کہ چین نے گوادر میں یوان کے استعمال کی اجازت دنیے کی درخواست کرتے ہوئے کہاتھا کہ چینی کرنسی کے استعمال سے ایکس چینج سے جڑے خطرات کا خاتمہ ہوگا تاہم پاکستان نے ایسا کرنے سے صاف انکارکردیاہے۔