کراچی (این این آئی)بین الاقومی مارکیٹ میں ہفتہ کو فی اونس سونے کی قیمت میں11ڈالرکانمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں550روپے بڑھ گئے ۔گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا جس کے نتیجے میں سونے کی فی اونس قیمت1284ڈالر سے بڑھ کر 1295ڈالر ہوگئی،جس کے زیر اثر
مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت550روپے کے اضافے 53400روپے سے بڑھ کر53950روپے اور دس گرام سونے کی قیمت45771روپے سے بڑھ کر46243روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی دس روپے بڑھ کر810روپے کی سطح پرپہنچ گئی۔