کراچی(یوا ین پی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کی فصل برائے 2017۔18 کی 25 ہزار 600 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 150 روپے سے 6 ہزار 700 روپے فی من رہے ، شہدادپور کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6 ہزار 150 روپے فی من پر بند ہوئے ، اسی طرح خانیوال کی روئی کی 800 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 200 روپے سے 6 ہزار 300 روپے فی من رہے ، ایسوسی ایشن نے بتایا کہ صادق آباد اور گھوٹکی کی روئی کی بالترتیب
ایک ہزار 600 اور 800 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 700 روپے فی من پر بند ہوئے ،علاوہ ازیں روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں بالترتیب 100 روپے اور 108 روپے کی کمی رونماء ہوئی،روئی کی فصل کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گزشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 6ہزار 500روپے سے کم ہو کر 6ہزار 450روپے اور 40کلوگرام کے ریٹس 7ہزار 20روپے سے کم ہو کر 6ہزار 912روپے رہ گئے۔