ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

500روپے سے کم موبائل بیلنس استعمال کرنیوالوں کیلئے خوش کردینے والی خبر آگئی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(یو این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے 5سو روپے سے کم بیلنس استعمال کرنے والے موبائل صارفین سے ٹیکس نہ لینے اور پی ٹی سی ایل ملازمین کے پنشن کامسئلہ جلد حل کرنے کی سفارش کردی۔گزشتہ روز کمیٹی کا اجلاس شاہی سید کی سربراہی میں ہوا۔ایف بی آر حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ ہر ہفتے موبائل صارفین سیودہولڈنگ ٹیکس کی مدمیں ایک ارب روپے حاصل ہوتے ہیں۔ایف بی آر کے حکام نے کمیٹی کو بتایاکہ موبائل کمپنیوں سے ٹیکس وصول کرنے کے لیے

سافٹ وئیر بنالیاہے او رکمپنی ہر ہفتے صارفین کاڈیٹا ہمیں فراہم کرے گی اب تک تین موبائل کمپنیاں صارفین کا ڈیٹا فراہم کررہی ہیں جبکہ ایک کمپنی کوتکنیکی وجوہات کی وجہ سے مسائل ہیں۔پہلے مرحلے میں ٹیلی نارکاآڈٹ کریں گے جو آٹھ سے دس ہفتہ میں مکمل ہوجائے گا۔ایف بی آر کے حکام نے کمیٹی کو بتایاکہ موبائل صارفین سے ودہولڈنگ ٹیکس کی مدمیں سالانہ تقریبا 52ارب سے زائد حاصل ہوتے ہیں۔ایف بی آر کو موبائل صارفین سے ٹیکس تفصیلات کمیٹی کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…