جمعرات‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2025 

ہانگ کانگ سٹاکس کی بدھ 1.03فیصد کمی پر بندش

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شنگھائی (آئی این پی) امریکی قونصل خانہ کے مطابق چین 2016-17ء تعلیمی سال میں امریکی یونیورسٹیوں میں سب سے زیادہ طلباء والا سمندر پار ملک رہا ، تعلیمی سال کے دوران مجموعی طورپر 350755چینی طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے امریکی اداروں میں داخلہ دیا گیا ۔

یہ بات ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی گئی ۔یہ رپورٹ بین الاقوامی تعلیم کے ادارہ میں جو کہ ایک آزاد امریکی غیر منفعت بخش تنظیم ہے ، امریکی تعلیمی و ثقافتی امور بیورو کے تعاون سے شائع کی ہے ، امریکہ میں کل بین الاقوامی طلباء میں چینی طلبا کی تعداد 32.5فیصد ہے ان میں سے 142851طلباء انڈرگریجویٹ ہیں جو کہ 5سے 3فیصد زیادہ ہیں ، چینی گریجویٹ طلباء کی تعداد میں 4.1فیصد کا اضافہ ہوا ہے، امریکی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کی تعداد میں رواں مالی سال 6.8فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اس طرح چین نے مسلسل آٹھویں سال اعلیٰ پوزیشن بحال رکھی ہے ،چین بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے امریکی طلباء کیلئے چھٹا سب سے زیادہ مقبول مقام ہے ، 2015-16ء کے درمیان چین میں امریکی طلباء کی تعداد 12000کے قریب تھی۔ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق چینی طلباء کا 55.5فیصد انجینئرنگ ، بزنس و مینجمنٹ ، ریاضی یا کمپیوٹر سائنس کا انتخاب کرتا ہے، سوشل سائنسز یا ہیومینٹیز کا انتخاب کرنیوالے طلباء کا تناسب صرف 9.3فیصد ہے ، اس کے برعکس بیرون ملک تعلیم حاصل کرنیوالے امریکی طلباء کا 17.1فیصد حصول تعلیم کیلئے سوشل سائنسز کا نتخاب کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…