ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

عوام کو سردیوں کا پہلا تحفہ،حکومت نے ضرورت کی اہم ترین چیز کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ کردیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کی عوام کو سردیوں کا پہلا تحفہ دے دیا گیا ،ملک بھر میں ایل پی جی 5روپے فی کلو مہنگی ہو گئی ، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے،کمرشل سلنڈر 200روپے اضافہ کر دیا گیا ، آئندہ دنوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔ اضافے کے بعد کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور میں قیمت 110روپے فی کلو،گھریلو سلنڈر 1270روپے ،ملتان،

بہاولپور،یزمان، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان،ایبٹ آباد میں 120روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1390روپے ،رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ،گجرات، میرپور آزاد کشمیر،مری،نتھیا گلی میں 130روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1510روپے ،راولپنڈی ، اسلام آباد، مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواب شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور میں 135روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1570روپے ،بالاکوٹ،گلگت اور بلتستان،ھنزہ،سکردو،گھار میں 160روپے کلو اور گھریلو سلنڈر 1870 روپے کا ہو گیا ۔ اس حوالے سے فاؤنڈر ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان( ایل پی جی چیمبر آف پاکستان )اورایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ ہم درآمدی ایل پی جی پر لیوی ٹیکس کو نا منظور کرتے ہیں۔حکومتی کمپنی ایس ایس جی سی ایل پی جی کی قیمت بڑھانے میں بازی لے گئی ہے اور ایل پی جی مافیا لوکل پیدا واری ایل پی جی پر لیوی ٹیکس لگنے کے بعد قیمتیں بڑھانے اور حکومت کی 4سال کی کوششوں پر پانی پھیرنے کیلئے سر گرم ہو گئے ہیں۔درآمدی ایل پی جی پر بھی لیوی ٹیکس لگانے کیلئے سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن نے2نومبر2017کو نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لوکل پیداواری ایل پی جی پر لیوی ٹیکس لوکل اور درآمدی گیس کی قیمتوں میں فرق ختم کرنے کیلئے لگایا گیاتھا جس سے غریب صارفین کیلئے سستی ایل پی جی میسر آنا تھی۔درآمد پر ٹیکس لگنے سے غریب عوام کا استحصال ہوگا،

قیمتیں بڑھنے سے غریب عوام اور غریب رکشہ ڈرائیورسب سے ذیادہ متاثر ہونگے۔روزانہ کھپت 4500 میٹرک ٹن جسکو پورا کرنے کیلئے 2500 میٹرک ٹن ایل پی جی درآمدکرنا پڑتی ہے۔30ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس لوکل ایل پی جی کوٹہ موجود ہے جبکہ144میں سے 114ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کادارومدارصرف درآمدی ایل پی جی پرہے ۔انہوں نے بتایا کہ درآمدی ایل پی جی پر لگنے والا ٹیکس پوری ایل پی جی انڈسٹری کی تباہی کا باعث ہو گا اور ایل پی جی کی درآمدبند ہونے سے ایل پی جی قیمت آسمانوں سے باتیں کریں گی جس کے بعد قیمت 300روپے فی کلو سے تجاوز کر جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ درآمدی ایل پی جی پر لیوی ٹیکس حکومت اور وزارت پٹرولیم کی ایل پی جی صارفین کو 895 روپے سیلنڈر فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنانے کی سازش ہے ۔عرفان کھوکھر نے حکومت سے درآمدی پالیسیوں سے ایل پی جی کو سہولت دینے کامطالبہ کر دیا ہے۔قیمتیں کم رکھنے کیلئے درآمدی ایل پی جی کے کردار کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔لیوی ٹیکس ختم نہ ہوا تو خیبر پختونخواہ اور دیگر پہاڑی علاقوں میں درختوں کی کٹائی سے گھروں کے چولہے جلیں گے۔حکومت فوری نوٹس لے کر درآمدی ایل پی جی پر لگنے والا ٹیکس رکوائے ۔ اگر غریب رکشہ ڈرائیوروں کو سستی ایل پی جی سے محروم کیا گیا تو لاکھوں خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے ہو جائیں گے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان نے 18نومبر2017کو لاہورمیں اجلاس طلب کر لیا اور ملک بھر میں احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کیا جائے گا۔ حکومت نے درآمدی ایل پی جی پر لیوی ٹیکس ختم نہ کیا تو خیبر سے کراچی تک پہیا جام ہڑتال کی تاریخ کا اعلان کرینگے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…