لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں عوام کی بانڈز کی خریداری میں دلچسپی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران عوام کی جانب سے 19 ارب روپے کے بانڈز خریدے گئے اس عرصے میں 25 ہزار کے بانڈز میں 8 ارب روپے کی سرمایہ کاری جبکہ 40 ہزار کے بانڈز میں 7 ارب روپے
کی سرمایہ کاری کی گئی،معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بانڈز کی خریداری کی سب سے بڑی وجہ بینکنگ ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفا ذہے ،جس کے باعث عوام 40 ہزار اور 25 ہزار کے بانڈز کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں،اس کے علاوہ کم شرح سود کے باعث عوام بینکوں میں سرمایہ کاری سے زیادہ انعامی بانڈز میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔