ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

پراپرٹی کا کاروبارکرنیوالوں کیلئے بڑی خبر،حکومت نے اہم ترین فیصلہ کرلیا،بڑے پیمانے پر جرمانوں کی تیاریاں

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے کراچی میں ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کے سروے کی طرز پر تمام بڑے شہروں میں ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کے بارے میں سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کی معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے ابتدائی ماڈل کے طور پر کراچی میں سروے کرایا گیا تھا اور اس کی رپورٹ میں چشم کشا انکشافات ہوئے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اب تمام بڑے شہروں میں جامع سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ سروے رپورٹ میں

انکشاف ہواکہ کراچی میں ریئل اسٹیٹ انڈسٹری تیزی سے پھیل رہی ہے لیکن ملٹی اسٹوری پلازوں میں انتہائی مہنگے داموں لگژری فلیٹس و اپارٹمنٹس بنا کر فروخت کرنے والے ریئل اسٹیٹ کے کنسٹرکٹرز میں سے اکثرٹیکس ڈپارٹمنٹ کے پاس رجسٹرڈ نہیں۔ذرائع کے مطابق اسی طرز پر لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور، ملتان، کوئٹہ، گوادرسمیت بڑے شہروں میں سروے کرائے جائیں گے اور فیلڈ فارمیشنز کا پہلے سے موجود ڈیٹا بھی لیا جائیگا، اس کی بنیاد پر باصلاحیت ٹیکس دہندگان کا سراغ لگا کر انہیں نیٹ میں لایا جائیگا اور واجبات جرمانے سمیت وصول کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…