اسلام آباد(ویب ڈیسک) دھند میں کیڑے مکوڑوں کے حملے کے باعث دھان کی فصل تباہ ہونے لگی ۔ کسانوں نے وقت سے پہلے ہی فصل کی کٹائی شروع کر دی ہے ۔ پنجاب کے بیشتر علاقے دھان کی پیداوار کے لیے بے حد اہم ہیں مگر دھند کی وجہ سے پیدا ہوانے والی نمی اور درجہ حرارت میں تضاد کے باعث دھان کی کھڑی فصل سنڈیوں اور دیگر بیماریوں کے حملہ کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہے ۔ دن بدن دھند کی شدت میں کمی کی بجائے اضافہ ہونے
سے پنجاب کے کاشتکاروں نے وقت سے قبل ہی دھان کی فصل کی کٹائی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ کسی ممکنہ بڑے نقصان سے بچا جا سکے ۔ بدلتے موسمی حالات سے کاشت کار نہایت پریشان ہیں ۔ کپاس کے بعد دھان پاکستان کی دوسری اہم نقد آور فصل ہے جس کی بر آمد سے پاکستان ہر سال کثیر زر مبادلہ حاصل کر تا ہے لیکن اس سال دھان کی پیدوار میں کمی کا خدشہ ہے ۔