اسلام آباد(ویب ڈیسک) بینک آف چائینہ نے پاکستان میں آپریشنز کا آغاز کر دیا۔ کراچی میں بینک کی پہلی برانچ نے کام شروع کر دیا۔ایوان صدر میں بینک آف چائینہ کے آپریشنز کی افتتاحی تقریب ہوئی، صدر ممنون حسین، گورنر سٹیٹ بینک، صدر بینک آف چائینہ اور چینی سفیر نے تقریب میں شرکت کی۔ صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ
پاکستان میں بینک آف چائینہ کی برانچ کھلنا تاریخی موقع ہے، سی پیک کے فوائد اب حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ برانچ کھلنے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مستحکم ہونگے، صدر بینک آف چائینہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں قائم بینک کی برانچ جنوبی ایشیا میں پہلی شاخ ہے۔