واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معیشت کو خطرات میں اضافہ ہورہا ہے‘ ورلڈ بنک نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی‘ ادائیگیوں کا بگڑنا سب سے بڑا خطرہ ہے‘ مہنگائی کی شرح میں بتدریج اضافہ ہوگا‘ مالی سال 2018 میں مہنگائی کی شرح 6فیصد رہے گی۔ جمعرات کو ورلڈ بنک نے پاکستانی معیشت خطرے مین ہے کی خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ورلڈ بنک کی رپورٹ
کے مطابق پاکستانی معیشت کو خظرات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ادائیگیوں کا توازن کا بگڑنا سب سے بڑا خطرہ ہے۔ مہنگائی کی شرح میں بتدریج اضافہ ہوگا۔ مالی سال 2018 میں مہنگائی کی شرح 6 فیصد رہے گی۔ مالی سال 2019 میں مہنگائی کی شرح سات فیصد رہنے کا خدشہ ہے معاشی ترقی کی شرح 5.5 فیصد رہنے کا امکان ہے مالی سال 2018 میں معاشی ترقی کی شرح 5.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔