ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

دو ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 11 فیصد اضافہ

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بڑی صںعتوں کی پیداوار میں 11 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ہوا ۔ آئرن سٹیل کا شعبہ 50 فیصد ترقی کے ساتھ تمام شعبوں پر بازی لے گیا ۔ معاشی ترقی کی ثمرات نظر آنے لگے جس کے باعث عوام کی

قوت خرید میں اضافے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں کی رفتار بھی بڑھ گئی ہے اور صنعتوں کا پہیہ تیزی سے گھومنے لگا ۔ جولائی سے اگست کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار 11 اعشاریہ 3 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار 2 اعشاریہ 5 فیصد رہی تھی ۔دوسری جانب صرف اگست میں ہی بڑی صنعتوں کی پیداوار 8 اعشاریہ 5 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ ملک میں عوام کی قوت خرید میں اضافے کا اندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جاسکتا ہے کہ دو ماہ کے دوران آئرن سٹیل کا شعبہ 50 فیصد ترقی کے ساتھ تمام شعبوں پر بھاری رہا ۔ آٹو سیکٹر 30 فیصد ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ، اسی طرح لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں اٹھارہ  فیصد ، انجینئرنگ کے شعبے میں 18 فیصد ، پیٹرولیم مصںوعات 16 فیصد ، ادویات کے شعبے میں ترقی کی شرح 11 فیصد ، چمڑے کی مصںوعات کی پیداوار میں 14 فیصد اور کھانے پینے کی اشیاء بنانے والی صںعتوں کی پیداوار میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…