بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

آن لائن چیزیں بیچنے کے چھ طریقے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ہماری یہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل دنیا میں تبدیل ہورہی ہے۔ لوگ اس ڈیجیٹل دنیا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کاروبار کو بھی آن لائن لے کر جا رہے ہیں۔ اب اس آن لائن کاروبار کو کیسے ترقی دی جائے اور کیسے اپنی چیزیں خریداروں کو بیچی جائیں؟ اس کے لئے ہم نے یہاں چھ اہم نکات تحریر کئے ہیں جو دنیا کے مختلف آن لائن کاروبار کرنے والے افراد کے تجربات کا نچوڑ ہیں۔

اپنے آن لائن کاروبار کے لئے ہمیشہ کسی مستند ویب سائٹ کا انتخاب کریں۔ ایک ایسی ویب سائٹ جو لوگوں کی نظر میں قابلِ بھروسہ ہو وہاں آپ کے کاروبار کو زیادہ فروغ ملے گا۔ برطانوی شہری لوینیا ڈیوولیو میٹھی اشیاء بنا کر آن لائن بیچتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اپنے کاروبار کو کسی مستند ویب سائٹ سے منسلک کیا جائے تو لوگ اس میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔ ایسی ویب سائٹ جہاں لوگوں کو دھوکہ دہی کے کیسز کا پتہ لگا ہو وہ وہاں سے آن لائن خریداری کرنے سے اجتناب کرتے ہیں۔ بعض آن لائن کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ آن لائن کاروبار کے لئے اپنی ویب سائٹ کا ہونا بھی فائدہ مند ہے۔ اپنی ویب سائٹ کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ کسی تیسرے بندے کو کمیشن نہیں دینا پڑتا۔ کرین فیلڈ سکول آف مینیجمنٹ کے ایک پروفیسر الان برےتھویٹ کا کہنا ہے کہ اپنی ویب سائٹ پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بلانے کے لئے زیادہ سرچ انجن آپٹیمائزیشن کرنی پڑتی ہے جس کا مطلب ہے کسی آئی ٹی پروفیشنل کی مدد لینا جو کہ کافی مہنگا ثابت ہو سکتا ہے لیکن یہ ایک دفعہ کی سرمایا کاری ہوتی ہے جس کا پھل آپ پوری زندگی کھاتے رہتے ہیں۔کلئیر جیکسن ایک آن لائن فرنیچر کا سٹور چلاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنی ویب سائٹ کو اپنے خریداروں کے مطابق اپڈیٹ کریں۔ اکثر خریدار آن لائن خریداری کے لئے اپنے موبائل کا استعمال کرتے ہیں۔ اس لئے اپنی ویب سائٹ کا موبائل ورژن بھی بنائیں جس پر لوگ

بہتر انداز سے ویب سائٹ پر موجود تصاویر اور مواد دیکھ سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اکثر خریداروں کے پاس سست رفتار انٹرنیٹ کنکشن ہوتا ہے۔ اس کو بھی دھیان میں رکھیں۔ پروفیسر برے تھویٹ کا کہنا ہے کہ اپنی ویب سائٹ کے متعلق لوگوں کی رائے جاننی بہت ضروری ہے۔ اس کے لئے آپ اپنے دوستوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ان سے پوچھیں کہ بطور خریدار انہیں آپ کی ویب سائٹ کیسی لگتی ہے؟ کیا وہ اس ویب سائٹ میں کوئی ایسی چیز دیکھنا چاہیں گے جو ابھی اس پر موجود نہ ہو۔ ان کا یہ فیڈبیک آپ کو اپنی ویب سائٹ خریداروں کے ذوق کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے میں مدد دے گا۔ کسی بھی کاروبار کی کامیابی کا راز بہترین کسٹمر سروس میں چھپا ہوتا ہے۔ آن لائن کاروبار کی کامیابی کے پیچھے بھی ایک وجہ بہترین کسٹمر سروس ہی ہوتی ہے۔ اپنے خریداروں کی شکایات سنیں اور تحمل اور صبر کے ساتھ ان کے سوالات کے جواب دیں۔ آپ کسی ادارے سے کسٹمر سروس کی تربیت بھی لے سکتے ہیں۔ سیلیکون ویلی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ غلطیاں کریں اور ان سے سیکھیں۔ اپنی غلطیوں سے گھبرائیں مت بلکہ ان سے سیکھیں۔ غلطیاں ہی انسان کو کامیابی کی طرف لے کر جاتی ہیں۔ آن لائن کاروبار میں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ان مسائل کے سامنے ہار نہیں مان لینی چاہئے۔ اپنی غلطیوں کو قبول کریں اور ان کا حل نکالیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…