اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نے منی بجٹ کا اعلان کر دیا۔ 356 پُرتعیش اشیاء پر ڈیوٹی 50 فیصد تک بڑھا دی گئی۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ میک اپ کا سامان، امپورٹڈ پھل، سبزیاں، ٹن فوڈ اور جوسز مہنگے کر دیئے گئے۔1800 سی سی اور اس سے اوپر کی گاڑیوں پر ڈیوٹی 30 فی صد جبکہ 1800 سی سی سے کم کی
گاڑی پر ڈیوٹی 15 فی صد بڑھا دی گئی۔ امپورٹڈ فریج اور ڈیپ فریزر کی ڈیوٹی میں 40 فیصد جبکہ پنکھوں، فروٹس مکسر، جوسر، مائیکرو ویو اون، کافی مکیر اور ٹوسٹر پر بھی ڈیوٹی 20 فیصد بڑھا دی گئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق، اقدام کا مقصد مالی سال کے دوران درآمدی بل 50 کروڑ ڈالر نیچے لانا ہے تاہم ٹیکس آمدن میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔