اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سی پیک منصوبوں سے پاکستان کے 60ہزار افراد کو روزگار ملا، منصوبے کے تحت ایسے ثقافتی اور تفریحی منصوبے بھی بنائے جائیں گے جن کی وجہ سے بیرون ممالک پاکستان میں
سرمایہ کاری کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ پاکستان کے ایک قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موجود چین کے سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان کے 60ہزار افراد کو روزگارملا ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبوں سے براہ راست 24ہزار پاکستانیوں کو نوکری میسر آئی۔ منصوبے کے تحت ایسے ثقافتی اور تفریحی منصوبے بھی بنائے جائیں گے جن کی وجہ سے بیرون ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ آئندہ مرحلے میں چین کی توجہ صنعتی پارکس تعمیر کرنے پر مرکوز رہے گی جن سے صرف چین ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک سے بھی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی۔ سی پیک کے تحت چین نے زیادہ تر توانائی کے شعبے میں 19منصوبوں پر بینک قرضوں کی شکل میں سرمایہ کاری کی ہےیہ پاکستان کو دئیے گئے رعایتی قرضے شمار ہوتے ہیں جن میں چینی حکومت کی جانب سے خصوصی سبسڈی بھی شامل ہے اور یہ پاکستان کے مجموعی غیر ملکی قرضوں کا ایک اعشاریہ ایک فیصد ہے۔