پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

بھارت سے تین سالوں میں پاکستان نے کتنی بڑی رقم کے صرف ٹماٹر ،پیاز خریدے؟رقم اتنی زیادہ کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

datetime 24  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور (این این آئی) سپیشل سیکرٹری ایگری کلچرل مارکیٹنگ پنجاب صلوت سعید نے کہاکہ بھارت سے تین سالوں میں 28ارب 81کروڑ روپے مالیت کے ٹماٹر اورپیاز خریدے گئے ،قیمتی زرمبادلہ بچانے کی حکمت عملی مرتب کی ہے اور پنجاب میں ملک کے دوسرے صوبوں سے ٹماٹر اورپیاز منگوارہے ہیں تاکہ پاکستان کے کسان کو فائدہ ہو۔ 2014 میں جولائی سے نومبر تک بھارت سے 11ارب 36کروڑ روپے کے ٹماٹر اور پیاز خریدے گئے ،

سال 2015میں 9 ارب 58کروڑ 32لاکھ روپے کی زرعی اجناس بھارت سے منگوائی گئیں جبکہ 2016میں 7ارب 91کروڑ 65لاکھ روپے کے پیاز اور ٹماٹر منگوائے گئے تھے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز کی کمی دور کرنے کیلئے بلوچستان سے پیاز اور ٹماٹر منگوارہے ہیں ،نومبر میں سندھ سے بھی ٹماٹر منگوائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گرانی کی لہرپید اکرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں جبکہ ہر سطح پر ہماری ٹیمیں متحرک ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…