منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چین کا سب سے بڑا بینک پاکستان میں ایکساتھ کتنی برانچز کھولنے جا رہا ہے؟ پاکستان میں ریکارڈ کتنے ارب کی سرمایہ کاری آ گئی؟

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے بینک آف چائنا کو شیڈول بینک کا درجہ دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا دوسری جانب دو ماہ کے دوران پاکستان میں 45 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم کی بیرونی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک پاکستان نے بینک آف چائنا کو کمرشل بینکنگ کے بعد شیڈول بینک کا درجہ بھی دے دیا ہے جس کے بعد بینک آف چائنا جلد پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں اپنی

برانچیں قائم کرے گا۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 155 فیصد اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 2 ماہ کے دوران پاکستان میں 45 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے جو کہ نہایت خوشگوار اضافہ ہے.اضافہ سی پیک کی وجہ سے ہوا۔ذرائع اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ سی پیک کی وجہ سے ہوا ہے جس کے تحت چین سے 2 ماہ میں 25 کروڑ 80لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آئی ہے جب کہ امریکا سے 2 ماہ میں 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اور ملائیشیا سے 2 ماہ میں 11 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آئی.پاک چین اقتصادی راہداری جوں جوں پایہ تکمیل کو پہنچ رہی ہے ویسے ویسے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں.واضح رہے کہ یہ دوسرا چینی بینک ہے جسے پاکستان میں آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی۔اس سے قبل، انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (آئی سی بی سی) نے 20 مئی 2011 کو اسلام آباد اور کراچی میں اپنی دو برانچز قائم کیں تھیں، آئی سی بی سی مختلف شعبوں میں سروسز فراہم کررہا ہے جس میں کوآپریٹ فنانس، بینکنگ سرمایہ کاری، غیر ملکی سرمایہ، قرضے اور ورکنگ کیپٹل لون شامل ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال مئی میں اسٹیٹ بینک

نے بینک آف چائنا کو لائسنس جاری کیا تھا۔بینک آف چائنا پاکستان میں بزنس بینکنگ کے حوالے سے اہم آپریشنل اور ریگولیٹری ضروریات پوری کرنے کی کوشش کرے گا۔بینک آف چائنا، چینی حکومت کے تحت سرمایہ کاری کے ادارے چائنا سینٹرل ہیوجن کا ذیلی ادارہ ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…