منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سی پیک راہداری منصوبہ سے پاکستان کوسالانہ کتنے ارب ڈالر آمدن ہوگی؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری و کامرس حاجی اکرم انصاری نے کہا ہے کہ سی پیک راہداری منصوبہ سے 25ارب ڈالر سالانہ آمدن ہوگی جو ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی ٹیکسٹائل پیکیج کو ایکسورٹرز کے مفاد میں ترمیم کی جارہی ہے، بجلی کو لوڈشیڈنگ دسمبر2017تک زیرو ہوجائے گی ،گیس کی پیداوار ملکی ضروریات سے کم ہے ،

تاہم حکومت گیس امپورٹ کرکے اس کی فراہمی پوری کرے گی ۔ وہ بروز اتوار پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے ممبران سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم جس قدر ویلیور ایڈیشن کریں گے اسی قدر زیادہ زرمبادلہ حاصل ہوگا بنگلہ دیش کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کاٹن پیدا نہیں ہوتی بلکہ کاٹن امپورٹ ہوتی ہے لیکن وہاں ویلیوایڈیشن کرنے سے کاٹن کو چھ گنا زیادہ قیمت پر ایکسپورٹ کرتے ہیں اور ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پاکستان سے 3گنا زیادہ زرمبادلہ کماتا ہے ہمارے صنعت کاروں تاجروں اور ایکسپورٹرز کو بھی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن کو اہمیت دینی چاہیے انہوں نے کہا کہ سی پیک راہداری منصوبہ سے 25ارب ڈالر سالانہ آمدن ہوگی جو ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی ٹیکسٹائل پیکیج کو ایکسورٹرز کے مفاد میں ترمیم کی جارہی ہے، بجلی کو لوڈشیڈنگ دسمبر2017تک زیرو ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ گیس کی پیداوار ملکی ضروریات سے کم ہے تاہم حکومت گیس امپورٹ کرکے اس کی فراہمی پوری کرے گی اور قیمت بھی کم کرنے کی کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ2013میں دہشت گردی زیادہ تھی جو حکومت نے چار سال کے عرصہ میں کافی حد تک کم کردی ہے اور عنقریب دہشت گردی بالکل ختم ہوجائے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…