منگل‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین پاکستانی کی نئی منڈی بن گیا،پاکستانیوں کو دوگنا فائدہ،زبردست خبر سنادی گئی

datetime 5  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)چین کی شکل میں پاکستان کو کپاس کی بڑی منڈی ملی گئی ، چین میں کپاس کاسٹاک ختم ہونے کی وجہ سے پاکستان سے کپاس درآمد کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چین کے کپاس کے تاجرپاکستانی تاجروں سے کپاس منگوانے کے لئے رابطہ کررہے ہیں ، چین پاکستانی کپاس کی نئی منڈی بنے سے پاکستان کی کپاس کی مانگ میں اضافہ ہوگااوریہاں کے کاشتکاروکو کپاس کی اچھی قیمت ملے گی ،

ذرائع کے مطابق کپاس کا کاشت پربھاری اخراجات کے باوجود ماضی میں پاکستانی کاشتکارکو کپاس کی بہتر قیمت نہ مل سکی ،کپاس کی پیداواری لاگت کا 50 فیصد صرف زرعی زہروں پر خرچ ہوتا ہے جس کے وجہ سے زہرپاشی صحیح آلات سے اور صحیح طریقوں سے کیا جانا ضروری ہے ،ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو صیح اندازمیں زہرپاشی کرنے کی ترغیب دی جس سے ان کی زہرپاشی کی لاگت کم ہوگئی ،اسی طرح کھاد کی سبسڈی سے بھی کسانوں کو بہت فائدہ ہوا، اس سال کسان کو دوہرا فائد ہونے کاامکان ہے ایک تو اس کی لاگت کم ہوئی ہے اوردوسری اس کی قیمت زیادہ ملے گی۔دوسری جانب پاکستان کی کپاس کی برآمدت میں اربوں روپے کا اضافہ متوقع ہے ،کپاس کی برآمدات میں اضافہ کے علاوہ کپاس کی قیمت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوگا ، جس سے کپاس کا شتکار خوشحال ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں کپاس کی بہتر پیداوار کی وجہ سے دنیا بھرسے اسے آڈر ملنے لگے ہیں ،بھارت میں بھی کپاس سیلاب اور بارشوں سے سخت متاثر ہوئی ہے ،امریکی کپاس کی برآمدات کے آڈر منسوخ ہوگئے ،کپاس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، اب امریکہ ،چین ،بنگلہ دیش،بھارت پاکستان سے کپاس خریدنا چاہتے ہیں اور ان ممالک سے تعلق رکھنے والے کپاس کے تاجر یہاں پاکستان کی کپاس کو اعلی اور معیاری قرار دے رہے ہیں جس وجہ سے پاکستان کی کپاس کی عالمی منڈیوں میں مانگ بڑھ گئی ہے ، اس مانگ میں اضافہ سے پاکستان کی کپا س کی قیمت میں بھی اضافہ متوقع ہے ،

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں کپاس کی ریکارڈ پیداوار متوقع ہے اور یہاں سے کپاس دنیا بھر کے ممالک میں آسانی سے بجھوائی جاسکتی ہے ، پاکستان کی کپاس عالمی معیار کے عین مطابق ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں پسند کی جارہی ہے، دنیا بھر میں پاکستان کو کپاس کی نئی منڈیا ں ملیں گی اور کپاس کے دام میں بھی اضافہ ہوگا جس سے کسان خوشحال ہوگا، امریکہ میں ہاروے طوفان اور بارشوں سے کپاس کی پیداوار سخت متاثر ہوگئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…