جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں امریکا اور بھارتی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 29  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے پاکستان میں امریکا اور بھارتی مصنوعات کا مکمل طورپر بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا باربار اقتصادی پابندیوں کا زکر کرکے پاکستانی کمزور معیشت کا مذاق اڑا رہاہے، مگرہمیں اپنے کاروبار سے زیادہ پاکستان کی سلامتی عزیز ہے،ہمیں امریکا کی دھمکیوں سے ڈر نہیں لگتا ہم اس ملک میں اپنا کاروبار پاکستان کی خوشحالی اور عوام کی خدمت کے لیے کرتے ہیں ہمارے کاروبار اور بچے بھی ملک سے باہر نہیں ہیں ،

ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ تاجرالائنس کا کوئی ذمہ دار نہ بھارتی اور امریکی مصنوعات خریدے گا اور نہ ہی بیچے گا، ڈیفنس آفس کراچی میں تاجرلائنس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایاز میمن موتی والا کا کہنا تھا کہ امریکا اپنی ناکام افغان پالیسیوں کا ملبہ ڈال کر پاکستان کو بدنام کررہاہے جو کسی بھی محب وطن پاکستانی کو قبول نہیں ہوسکتا ۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان اب افغان جنگ سے باہر نکلے اور امریکا کو اپنی جنگ خود لڑنے دے ،انہوں نے کہاکہ حکمرانوں میں ہمت ہے تو وہ امریکی امداد کی تاحیات امداد کو مستردکرنے کااعلان کرے،پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے دسروں کی آگ میں جل رہاہے کچھ نام نہاد سیاستدانوں نے چند ٹکوں کی خاطر ملکی سلامتی اور خودمختاری کو داؤ پر لگادیاہے ۔جبکہ حکمران اس ملک میں حکومت بناکر ملک وقوم کو لوٹنے آتے ہیں، انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ امریکی صدر کی دھمکیوں کا بھرپور جواب دیں ،تاجرالائنس امریکی صدر کے بیان پر سراپا احتجاج ہے عوام کا غصہ اس وقت برداشت سے باہر ہے کہ ان کو بزدل حکمرانوں سے واسطہ پڑاہے ،انہوں نے مزید کہاکہ بھارت ایک طرف لائن آف کنٹرول پر پاکستانی شہریوں کو شہید کررہاہے دوسری جانب بھارت امریکا کا اتحادی بن کر پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کی کوششوں میں مصروف ہے لہذا یہ بات ہمارے بھارت نواز حکمرانوں کو اب سمجھ لینا ہوگی کہ بھارت کسی بھی حال میں پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہوسکتاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…