منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیابھرمیں کرولا گاڑیوں کی سب سے زیادہ فروخت،پاکستان کی حیرت انگیزپوزیشن

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان میں کرولا گاڑیوں کی فروخت ایشیا پیسیفک خطے میں سب سے زیادہ ہوتی ہے جبکہ دنیا بھر میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے، ان خیالات کا اظہار چیف انجینئر کرولا ، ٹیوٹا موٹر کارپوریشن یوشیکی کونیشی نے 26 ویں انڈس موٹر کمپنی (IMC) ڈیلرز کانفرنس کے موقع پر کیا۔کانفرنس کا موضوع ’’ریس ٹو ایس‘‘ تھا، اس موقع پر ڈیلر شپ مالکان، ٹیوٹا موٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام، ٹیوٹا سوشو کارپوریشن، ہاؤس آف حبیب کی سینئر انتظامیہ، ڈیلر مینجمنٹ،

نمائندگان، آئی ایم سی مینجمنٹ و دیگرنے شرکت کی۔یوشیکی نے اپنے پیغام میں آئی ایم سی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 26 برسوں سے کمپنی کامیابی سے پاکستان میں ٹیوٹا کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے آغاز کے بعد سے اب تک عالمی سطح پر 44.1 ملین کرولا گاڑیاں فروخت ہوچکی ہیں۔انڈس موٹر کمپنی کے چیئرمین، علی حبیب نے کہا کہ ٹیکنالوجی پورے کاروبار کی صورت تبدیل کررہی ہے جو بڑے نام ٹیکنالوجی کے ساتھ نہیں چل پائے اب وہ ماضی کا حصہ بن گئے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ملک میں ٹیکنالوجی میں آنے والی تبدیلیوں کے ساتھ آگے بڑھیں۔ ہم ٹیوٹا کے طریقہ کار کے مطابق اس بنیاد پر عمل پیرا ہیں۔اس موقع پر 11 ویں جنریشن کی ٹیوٹا کرولا کے نئے ماڈل کو پیش کیا گیا جو پاکستان میں اگست سے دستیاب ہو گی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے کہا کہ نہایت اعلیٰ خوبصورتی کا حامل ٹیوٹا کا نیا ماڈل پاکستانی مارکیٹ میں پسند کیا جائے گا ، گاڑی میں نئی خصوصیات جیسے پُش اسٹارٹ، اسمارٹ انٹری، 16 انچ الائے، 9 انچ انفو ٹینمنٹ، نیا انٹیریئر، گاڑی کا مستحکم کنٹرول وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ خاص زور حفاظتی خصوصیات پر دیا گیا ہے جس میں معیاری ڈیؤل ایس آر ایس ، ایئر بیگ،ٹیوٹا کرولا کی تمام گاڑیوں میں شامل کئے گئے ہیں۔ ISO فکس سیٹ اینکر، فرنٹ سیٹ تھری پوائنٹ ای ایل آر، پری ٹینشنر اور

فورس لمٹر سیٹ بیلٹ تمام گاڑیوں میں دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیلرز ہمارے قابل اعتماد پارٹنر ہیں جنہوں نے ہمیں اعلیٰ کارکردگی کی حامل کاریں فروخت کرنے میں مدد دی ہے تاکہ وہ معیار کے متلاشی صارفین کو پیش کی جاسکیں۔ اس لیے ہمیں اب توقع ہے کہ رواں برس ہماری فروخت میں قابل قدر اضافہ ہوگا۔اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے ڈیلرز کو ایوارڈ بھی پیش کئے گئے جو تین ریجن کے مختلف شعبوں کے لیے تھے۔

نیشن وائڈ بیسٹ سیلنگ ایوارڈ ، ٹیوٹا سینٹرل موٹرز، کراچی کو دیا گیا۔ نیشن وائڈ سیلز ایوارڈ، ٹیوٹا جی ٹی موٹرز، اسلام آباد نے حاصل کیا جبکہ کسٹمر ریلشن ایوارڈ، ٹیوٹا ملتان موٹرز کو دیا گیا۔ نیشن وائڈ بیسٹ سروس ایوارڈ، ٹیوٹا ہائی وے موٹرز کو دیا گیا جبکہ نیشن وائڈ پارٹس سیلز ایوارڈ ، ٹیوٹا فیصل آباد موٹرز، فیصل آباد اور ٹیوٹا سینٹرل موٹرز، کراچی دونوں کو دیا گیا۔نیشن بیسٹ ٹی ایس یو آر ای ایوارڈ، ٹیوٹا سدرن موٹر، کراچی نے حاصل کیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…