منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

گوادر ،نئی تاریخ رقم ہوگئی

datetime 12  جولائی  2017

گوادر (آئی این پی )گوادر پورٹ کیلئے جدید کرینیں گوادر پہنچ گئیں،گوادر پورٹ پر تقریب کا انعقاد ،حکام نے کہاہے کہ گوادر پورٹ کو فعال بنانے کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جارہی ہے ۔ جملہ سہولیات میسر ہو نے سے گوادر پورٹ مز ید بحری جہازوں کی آمدو رفت کا مرکز بن جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق گوادر پورٹ میں سہو لیات کی فراہمی میں تیزی لائی گئی ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک چینی ZENHUA 228نامی بحری جہاز لاس اینجلس امر یکہ سے آ کر گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہواہے۔ بحری جہاز میں شپ شو ر کر ین لد ے ہو ئے ہیں جن کو گوادر پورٹ پر نصب کیا جائے گا ۔کر ین لادنے کے موقع پر ایک خصوصی تقریب بھی منعقدہوئی جس میں فری ٹر یڈ زون کے جنرل منیجر پیٹر ، گوادر پورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر برائے منصوبہ بندی منیر جان بلوچ، ڈپٹی کلکٹر کسٹم آفتاب اللہ شاہ اور دیگر حکام شر یک تھے۔ اس موقع پر کہا گیا کہ گوادر پورٹ ہر قسم کی سہو لیات کی فراہمی کو ممکن بنا یا جا رہا ہے تاکہ گوادرپورٹ پر بحری جہازوں کی ہینڈلنگ وغیر ہ سہل ہو جائے شپ شور کر ین کی فراہمی اسی سلسلے کی کڑی ہے جن کے نصب ہو نے سے گوادر پورٹ پر بحری جہازوں کی ہینڈلنگ میں آسانی پید ا ہوگی گوادر پورٹ پر جملہ سہو لیات کی فراہمی کو قلیل مدت میں یقینی بنایا جا ئے گا تاکہ گوادر پورٹ پر بحری جہازوں کی آمدو رفت میں مز ید تیزی آئے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…