منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

کراچی بندرگاہ نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے

datetime 5  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کراچی بندرگاہ پر کارگو اور کنٹینر ہینڈلنگ سبک رفتار رہی جس کے باعث بندرگاہ پر مالیاتی سال 2016-17ء کے اختتام پر مجموعی طور پر درآمدات و برآمدات کی مد میں 52.49 ملین ٹن کارگو کی ہینڈلنگ ہوئی جبکہ پچھلے مالیاتی سال کے اختتام پر یہ 50.05 ملین ٹن رہی تھی اور اس طرح 4.89 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو کہ اب تک کا ایک بڑا ریکارڈ ہے۔

اسی طرح کنٹینر ہینڈلنگ بھی مجموعی طور پر 2.11 million کنٹینر رہی ہے جو کہ پچھلے مالیاتی سال 1.96 ملین کنٹینر تھی۔ تفصیلی معائنے سے پتہ چلتا ہے کہ کراچی بندرگا پر خشک کارگو مجموعی طور پر درآمدات و برآمدات کی مد میں 37.17 ملین ٹن ہینڈلنگ رہی جبکہ پچھلے سال یہ فقط 34.59 ملین ٹن رہی تھی اور اس طرح سے 7.46 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ اسی طرح سے لیکویڈ بلک کارگو بھی مالیاتی سال 2016-17ء کے اختتام پر 15.32 ملین ٹن رہی ہے۔ اسی طرح سے برآمداتی کارگو ہینڈلنگ کی مد میں خشک و لیکویڈ کارگو کی ہینڈلنگ با لترتیب 8.54 ملین ٹن اور 1.32 ملین ٹن رہی ہے جو کہ پچھلے سال 8.40 ملین ٹن اور 1.38 ملین ٹن رہی تھی۔اسی طرح سے درآمدات کی مد میں بھی خشک و لیکویڈ کارگو کی ہینڈلنگ با لترتیب 28.63 ملین ٹن اور 14.00 ملین ٹن رہی ہے جو کہ پچھلے سال 26.19 ملین ٹن اور14.07 ملین ٹن رہی تھی۔ کراچی بندرگاہ پر مالیاتی سال 2016-17ء کے دوران 9.32 فیصد زائد کارگو برآمدات کی مد میں ہینڈل کیا گیا ہے اور اس میں اولین کردار خشک بلک کارگو کی ہیندلنگ کا رہا ہے جس میں پچھلے سال کی نسبت 23.85 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ بندرگاہ کراچی سے درآمدات کی مد میں یوریا بھی ہینڈل کیا گیا ہے علاوہ ازیں دیگر برامداتی اشیاء کہ جن میں فرٹیلائیزر اور بیج شامل ہیں۔

جہازوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مالیاتی سال 2016-17ء کے اختتام پر مجموعی طور پر 758 کنٹینر ، 244 بلک کارگو، 379 جنرل کارگو اور 541 آئل ٹینکر جہازوں کی آمد و روانگی کو ہینڈل کیا گیا ہے جو کہ پچھلے سال 738 کنٹینر، 222 بلک کارگو، 374 جنرل کارگو اور 559 آئل ٹینکر جہازوں کی آمد و روانگی کی ہینڈلنگ رہی تھی۔

کراچی بندرگاہ کی گہرے پانی والی گودیوں کی بندرگاہ (DEEP WATER CONTAINER PORT) پر بھی کنٹینر ہینڈلنگ شروع ہو گئی ہے جس سے مستقبل بھی کنٹینر ہینڈلنگ کی مناسبت سے کراچی بندرگاہ کا تابناک ہو گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…