کراچی (این این آئی)پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔امریکی ڈالر جو گزشتہ روز تک 104 روپے 90 پیسے میں مل رہا تھا وہ بدھ کو اوپن مارکیٹ میں 109 روپے 10 پیسے میں دستیاب ہے جبکہ درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ انٹربینک ریٹ پر بینکوں سے ڈالر مل ہی نہیں رہا۔ اس طرح صرف ایک دن میں پاکستانی روپے
کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 4 روپے 20 پیسے کم ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بینکوں کے درمیان ڈالر کا لین دین 107.50 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا یعنی گزشتہ روز کی نسبت روپے کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 2 روپے 60 پیسے کم ہوگئی ہے۔دنیا کی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں بھی پاکستانی روپے کی قدر کم ہوئی ہے اور برطانوی پانڈ بھی 4 روپے اضافے کے ساتھ 140 روپے 8 پیسے فی پانڈ کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں یورو کی قیمت میں بھی 3 روپے 60 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور اس وقت وہ اوپن مارکیٹ میں 123 روپے 28 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔