جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

چینی بانڈز مارکیٹ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے دستیاب،منافع کتنا اور کیسے ملتاہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)ایک طویل عرصے کے انتظار کے بعد آخر کار غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے چینی بانڈز کی خرید و فروخت کی سکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔بانڈ کنیکٹ کے نام سے شروع کیے جانے والا یہ پراگرام چین کی جانب سے بازار حصص میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو لانے کی ایک کوشش ہے۔

نوے کھرب ڈالر چینی بانڈز مارکیٹ دنیا کی تیسری بڑی مارکیٹ ہے لیکن اب تک صرف دو فیصد چینی بانڈز غیر ملکیوں کی ملکیت ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سکیم کا آغاز ہانگ کانگ کے چینی اقتدار میں آنے کے 20 سال مکمل ہونے کے دن پر کیا گیا،ان بانڈز میں سرمایہ کاروں کے لیے دلچسپی کی واحد وجہ یہ ہے کہ عام طور پر انھیں مقررہ شرح پر منافع دیا جاتا ہے اور دوسرا یہ کہ بانڈز کی مقررہ مدت مکمل ہونے پر انھیں مکمل رقم بھی واپس ملتی ہے۔ابتدائی طور پر چینی بانڈز بینکوں، انشورنس کمپنیوں اور ہانگ کانگ کے ذریعے فنڈ مینیجرز سے خریدے جا سکیں گے۔غیر ملکی بانڈز میں چینی سرمایہ کاری کے لیے تاحال کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ایچ ایس بی سی ہولڈنگز اور بینک آف چائنا کا ایسٹ مینجنمنٹ یونٹ اس سکیم کے ذریعے کاروبار کرنے والے پہلے ادارے ہوں گے۔غیر ملکی سرمایہ کار اس سے قبل چینی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے کافی محتاط تھے جس کی ایک وجہ تو چینی کرنسی کا غیر مستحکم ہونا تھی۔چینی حصص کے حوالے سے اسی طرح کا ایک اور نظام حال ہی میں ختم کیا گیا تھا۔گذشتہ ماہ امریکی سٹاک انڈیکس مہیا کرنے والے ایم ایس سی آئی نے پہلی مرتبہ چینی مقامی حصص کو اپنی مارکیٹ میں شامل کرنے پر اتفاق کیا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…