لاہور( این این آئی)پاکستان اور بھارت کے بڑے ڈیمز میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی۔ تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا جبکہ منگلا اور بھارتی ڈیمز بھی اپنی زیادہ سے زیادہ گنجائش کے قریب پہنچ گئے۔وزارت آبی وسائل کے مطابق دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم مکمل طور پر بھر چکا ہے اور اس کی سطح 1550فٹ تک پہنچ گئی ہے۔
دریائے جہلم کا منگلا ڈیم بھی 93فیصد بھر چکا ہے، موجودہ سطح 1235فٹ ریکارڈ کی گئی۔بھارت میں دریائے ستلج پر ہماچل پردیش کا بھاکرا ڈیم 88فیصد، دریائے بیاس پر پونگ ڈیم 94فیصد جبکہ دریائے راوی پر تھین ڈیم 79فیصد تک بھر گئے ہیں۔ وزارت کے مطابق یہ سطح اپنی زیادہ سے زیادہ گنجائش کے قریب پہنچ چکی ہے جس پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔