جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان کو پمز ہسپتال لایا گیا، حکومت کی تصدیق،عمران خان کو آنکھوں کی کونسی بیماری ہو گئی ہے؟حیران کن انکشاف

datetime 29  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو مختصر وقت کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ماہر چشم ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا معائنہ کیا، جس کے بعد یہ رائے دی گئی کہ ایک معمولی طبی عمل کے لیے انہیں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) لے جانا ضروری ہے۔وزیر اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں کی سفارش پر گزشتہ ہفتے رات کے وقت عمران خان کو پمز منتقل کیا گیا، جہاں ان کا مکمل طبی جائزہ لیا گیا۔ ان کی تحریری رضامندی سے تقریباً 20 منٹ پر مشتمل ایک طبی عمل انجام دیا گیا، جس کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل واپس پہنچا دیا گیا۔اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم کو ہسپتال لائے جانے کی تصدیق سامنے آئی تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پمز کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ عمران خان کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سخت سکیورٹی حصار میں ہسپتال لایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے اور آپریشن تھیٹرز کے اطراف بھی کڑی نگرانی رکھی گئی، جبکہ طبی عمل میں کچھ وقت لگا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان کی آنکھ کی ایک وین میں خطرناک بلاکیج پیدا ہو چکی ہے، جس کے باعث ان کی بینائی کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ پارٹی کے مطابق عمران خان کی دائیں آنکھ میں سی آر وی او (CRVO) کی تشخیص ہوئی ہے، جسے ڈاکٹروں نے ایک سنگین طبی مسئلہ قرار دیا ہے۔پی ٹی آئی کا الزام ہے کہ جیل انتظامیہ علاج جیل کے اندر ہی کرانے پر زور دے رہی ہے، حالانکہ ماہرین کے مطابق اس بیماری کے علاج کے لیے جدید آپریشن تھیٹر اور خصوصی سہولیات درکار ہیں، جو جیل میں ممکن نہیں۔

پارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود عمران خان کے ذاتی معالج کو معائنہ کی اجازت نہیں دی جا رہی، جبکہ ان کے طبی معائنے کی درخواست اگست 2025 سے زیر التوا ہے۔تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو فوری اور مناسب طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور ان کی فیملی اور قریبی رفقا سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…