بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

پانچ جڑواں نومولود 5 روز بعد انتقال کر گئے

datetime 27  جنوری‬‮  2026 |

صوابی (این این آئی)صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیک وقت پیدا ہونے والے پانچ نومولود بچے 5 روز بعد انتقال کر گئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق یہ بچے قبل ازوقت پیدا ہوئے تھے اور انہیں فوری طور پر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا تھا، پیدا ہونے والے جڑواں بچوں میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل تھیں۔بچوں کے والد محمد نوید ولد نصیر محمد کا تعلق زیدہ صوابی کے محلہ منصور خیل سے بتایا گیا ہے، واقعہ کے بعد علاقے میں گہرے رنج و غم کی فضا چھا گئی ہے اور اہلِ علاقہ نے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کی پیدائش کے بعد ان میں شدید طبی پیچیدگیاں سامنے آئیں، جس کے باعث چار بچوں کو این آئی سی یو میں داخل کیا گیا، انچارج این آئی سی یو کی نگرانی میں بچوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کی گئیں تاہم کمزوری اور دیگر پیچیدگیوں کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔انتظامیہ کے مطباق طبی عملے نے بچوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن قبل از وقت پیدائش کے باعث ان کی حالت نہ سنبھل سکی، واقعے پر ضلعی انتظامیہ اور صحت کے حکام نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…