اسلام آباد(نیوزڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279 روپے 86 پیسے سے گھٹ کر 279 روپے 85 پیسے پر بند ہوا۔ اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا اور یہ 280 روپے 96 پیسے میں فروخت ہوتا رہا۔
اوپن مارکیٹ میں دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ یورو ایک روپیہ 8 پیسے مہنگا ہو کر 335 روپے 15 پیسے تک پہنچ گیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 76 پیسے اضافے کے بعد 385 روپے 92 پیسے پر جا پہنچا۔اسی طرح متحدہ عرب امارات کا درہم 4 پیسے اضافے سے 77 روپے 29 پیسے جبکہ سعودی ریال ایک پیسہ مہنگا ہو کر 75 روپے 40 پیسے کی سطح پر آ گیا۔















































