ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

افغان حکومت نے سینیئر بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کردیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) طالبان حکومت نے بھارت کے سینیئر سفارتکار ہریش کمار کو افغانستان سے ملک بدر کر دیا۔افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہریش کمار پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ طالبان مخالف گروہوں سے ملاقاتیں کر رہے تھے اور انہیں منظم کرنے کی کوشش میں مصروف تھے۔ذرائع نے بتایا کہ طالبان حکام نے ہریش کمار کو “ناپسندیدہ شخصیت” قرار دیتے ہوئے 17 اگست تک کابل چھوڑنے کا حکم دیا۔

مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہریش کمار، سابق افغان حکومت کے خاتمے کے بعد سے کابل میں بھارتی سفارتکار کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس افسر کی حیثیت سے تعینات تھے۔اطلاعات کے مطابق 16 اگست کو طالبان نمائندوں نے بھارتی سفارتخانے کے عملے کو طلب کر کے کمار کی ملک بدری سے آگاہ کیا، جس کے بعد وہ اگلے روز دہلی روانہ ہو گئے۔اس معاملے پر بھارتی سفارتخانے کی جانب سے تاحال کوئی ردِعمل یا وضاحت سامنے نہیں آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…