اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

غیرملکی بنکوں ،کرنسی ایجنسیوں نے قطری ریال کی خرید وفروخت بند کردی 

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانیہ کے سب سے بڑے پرچون فروش گر وپ ٹیسکو کے ملکیتی ٹیسکو بنک نے اپنے اسٹوروں پر قطری ریال میں لین دین بند کردیا ہے۔بارکلیز بنک پہلے ہی قطری ریال میں کاروبار بند کرچکا ہے۔قطر کی ایک ویب سائٹ کے مطابق بہت سے غیرملکی بنکوں اور کرنسی کا کاروبار کرنے والی ایجنسیوں نے قطری ریال کی خرید وفروخت بند کردی ہے۔قطر کے خلیجی عرب ممالک کے ساتھ بحران کے بعد بنک کاری

کے بہت سے ادارے قطری ریال کی نگرانی کررہے ہیں کیونکہ کرنسی مارکیٹ میں اس کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہو چکی ہے۔برطانیہ کے بارکلیز بنک اور لائیڈ ز بنکنگ گروپ کا بھی کہنا تھا کہ انھوں نے بھی قطری ریال میں کاروبار بند کردیا ہے اور یہ کرنسی اب خرید یا فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہے۔بارکلیز بنک کی خاتون ترجمان کا کہناتھا کہ غیرملکی زرمبادلہ کی خدمات مہیا کرنے والی ایک تیسری پارٹی نے 21 جون سے قطری کرنسی میں کاروبار بند کردیا ہے اور یہ کرنسی اب ہمارے بنکوں لائیڈز بنک ،بنک آف اسکاٹ لینڈ اور ہالی فیکس بنک کی شاخوں میں خرید یا فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…