اسلام آباد (آئی این پی ) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے اقتصادی جائزے کو موزوں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی پروگرام کی تکمیل کے بعد ملک کی معیشت مستحکم ہوئی ہے، پاکستان پر سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھ رہا ہے عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف ) نے توانائی کی صورتحال میں بہتری اورڈھانچہ جاتی اصلاحات پر مبنی ترقی کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی جائزے کو موزوں قراردیا ہے۔آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان پر
سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھ رہا ہے کیونکہ امدادی پروگرام کی تکمیل کے بعد ملک کی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں چین کی سرمایہ کاری اقتصادی ترقی کے اسباب میں سے ایک ہے۔ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے بھی امیدیں وابستہ ہیں جو چین کے علاقے سنکیانگ کو پاکستان کے ذریعے بحیرہ عرب سے منسلک کرے گا۔ اقتصادی راہداری کی سرمایہ کاری بڑھنے سے مختصر مدت میں چھ فیصد مجموعی ملکی پیداوار کی پیش گوئی کی گئی ہے