ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

تنخواہوں میں50فیصد اضافہ،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آئی این پی)وعدوں کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصداضافہ کی بجائے کم ازکم50فیصداضافہ کیاجائے،سرکاری ملازمین کے مطالبات منظور نہ ہوئے توآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل وصوبائی صدرحاجی محمدارشادچوہدری کی ہدایت پر الیکشن کے سال کواحتجاج کا سال بنا دیں گے،سرکاری امورسٹرکوں پر دفاترلگاکرانجام دیں گے،حکومتوں کا ملازمین کے

ساتھ سوتیلارویہ ناقابل برداشت ہو چکاہے،اگرمطالبات نہ مانے گئے تو عیدالفطرکے فوری بعداحتجاجی تحریک شروع کردیں گے:انہوں نے کہاکہ وفاقی اورصوبائی حکومت نے بجٹ 2017-18میں ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو یکسرنظرانداز کرتے ہوئے تنخواہوں میں فقط 10فیصد اضافہ کیا جسے ایپکا نامنظورکرتے ہوئے اسے مہنگائی کے اس دورمیں اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف قراردیتی ہے پنجاب حکومت گذشتہ کئی سال سے ملازمین کومطالبات کی منظوری کا لولی پاپ دے رہی ہے حکومت کی اس بے حسی اورمسلسل وعدہ خلافیوں کے باعث ملازمین عیدکے بعد دوبار سٹرکوں پر آنے پرمجبورہوں گے۔وہ اتوار کو کااظہارچوہدری عبدالعزیزبھٹی نے ایپکا کے ڈویژنل صدر امیتاز احمدتتلہ،ڈویژن چیئرمین میاں مقصوداحمد،جنرل سیکرٹری حبیب الرحمن لودھی،چوہدری واجدعباس گجر ، شاہدامین،اکبرعلی بٹ،شہزادمصطفی بندیشہ، میاں مظہرنواز ، ملک خالدحسین ،فیاض احمد بھٹی،محمداسلم رحمانی ،ارشدبھٹی،سیدتسلیم حسین زیدی اوردیگرسے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی اورصوبائی حکومت نے بجٹ 2017-18میں ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو یکسرنظرانداز کرتے ہوئے تنخواہوں میں فقط 10فیصد اضافہ کیا جسے ایپکا نامنظورکرتے ہوئے اسے مہنگائی کے اس دورمیں اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف قراردیتی ہے

پنجاب حکومت گذشتہ کئی سال سے ملازمین کومطالبات کی منظوری کا لولی پاپ دے رہی ہے حکومت کی اس بے حسی اورمسلسل وعدہ خلافیوں کے باعث ملازمین عیدکے بعد دوبار سٹرکوں پر آنے پرمجبورہوں گے۔ڈویژنل صدرچوہدری امتیازاحمدتتلہ نے وزیراعظم پاکستان،وفاقی وزیرخزانہ خادم اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاکہ وہ اپنے وعدؤں کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصداضافہ کی بجائے کم ازکم50فیصداضافہ کریں،ہاوس رینٹ2008ء کی بجائے سکیل ریوائز کرتے ہوئے45فیصد کی بجائے60فیصددیاجائے،گریڈایک 1تا22پنجاب اوروفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں یں دیگرصوبوں کے ساتھ پائے جانے والے سال2013ء میں 5فیصد،2015میں2.5فیصداور2017میں5فیصد(کل 12.5 فیصد)بلاجوازفرق کو فی الفورختم کرکے تنخواہوں میں یکساں اضافہ کیاجائے،

محکمہ زکوۃ سمیت تمام کنٹریکٹ ،ڈیلی ویجز اورورک چارج ملازمین کومستقل کیاجائے، کنوینس الاؤنس ،میڈیکل الاؤنس میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیاجائے تمام ملازمین کو بلاامتیازیوٹیلیٹی الاؤنس دینے سمیت دیگرمطالبات کو جلدازجلد منظور کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے ،ایپکارہنماؤں نے کہاکہ اگرہمارے جائز مطالبات کو ماہ رمضان میں منظورنہ کیاگیاتو اییکاکے مرکزی رہنما حاجی محمد ارشاد کی اپیل پرملک بھرکی طرح فیصل آبادمیں بھی احتجاجی تحریک شروع کردی جائے گی جو آئندہ الیکشن تک جاری رہے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…