منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آئندہ بجٹ میں کیا ہوگا؟ حکومت نے پاکستانی خواتین پر بجلیاں گرادیں،حیرت انگیزانکشافات

datetime 24  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) خواتین کے لیے بری خبر، حکومت خوبصورتی کی بھی دشمن بن گئی اورآئندہ بجٹ میں میک اپ کے سامان پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اب سرخی پاڈر، مسکارا، لپ سٹک، لپ گلاس،آئی بروہو یاآئی لائنر میک اپ کی تمام آئٹمز مہنگے داموں ملیں گی۔ روزمرہ اشیا میں مہنگائی کی خبر پیچھے رہ گئی، اب خواتین کو میک اپ کی فکر ستانے لگی بیوٹی پراڈکٹس کی قیمتیں بڑھیں گی

تو بیوٹی پارلرز کے ریٹ بھی بڑھیں گے ایسے میں بیوٹیشنز کو اپنے کام میں مندے کا دھڑکا بھی لگ گیااب خواتین بنا سنگھار چھوڑ دیں گی ؟ یا اپنے خاوندوں کی جیبیں خالی کریں گی، یہ سوچ کر شوہروں کے دل بھی ہلکے ہونا شروع ہوگئے خواتین کا کہنا تھا کہ حکومت جب ہر چیز پر ٹیکس لگارہی ہے تو ایسے میں میک اپ کو اگر معاف ہی رکھا جاتا تو کوئی بڑی بات نہ تھی خواتین کا کہنا ہے کہ مہنگائی جتنی بھی ہو میک اپ تو وہ کریں گی چاہے اس کیلئے انہیں مہنگا کاسمیٹکس ہی خریدنا پڑے خواتین نے میک اپ مہنگا ہونے کی ٹیشن دے دی ہے اپنے گھر والوں کو اب وہ جانیں اور مہنگائی۔جبکہ کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں قائم بیوٹی پارلرز کے ریٹس مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے پارلر سیل ہوجائیں گے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئرعبدالواحد کاکڑ نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں شہر میں قائم بیوٹی پارلرز کے خلاف شکایات موصول ہورہیں تھیں کہ شہر میں بیوٹی پارلرز ہوشربا ریٹس وصول کر رہے ہیں عام دلہن تیار کرنے کیلئے بیس سے 25ہزار روپے وصول کئے جارہے ہیں،ڈی سی کوئٹہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں بیوٹی پارلر ز مالکان کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تین دن میں ریٹ لسٹ بیوٹی پارلرز کودے دی جائے گی  اس سلسلے میں بیوٹی پارلر ز مالکان کا اجلاس طلب کیا گیا

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…