اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی واصلاحات احسن اقبال نے تحریری طور پر بتایا ہے کہ سی پیک کے 3 توانائی منصوبے جن کی لاگت 2227 ملین ڈالرز کے قریب تھی اور یہ آئی پی پیز کے
حوالے سے تھے بند کیے جا رہے ہیں ۔ایک قومی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ان منصوبوں میں چائنا سیونک منصوبہ، سالٹ رینج کول پاور پراجیکٹ اور زونرجی سولر پراجیکٹ بہاولپور کو بند کیا جا رہا ہے تاہم بلوچستان کا کوئی منصوبہ بند نہیں کیا گیا۔