اسلام آباد (آن لائن) بھارت نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کا خواب دیکھا ،لیکن تعبیر خود پر بھاری پڑگئی ،چین میں ہونے والی بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں آدھی دنیا کے نمائندے شریک ہیں،صرف بھارت بائیکاٹ کرکے تنہا رہ گیا۔بھارت نے چین میں جاری ” بیلٹ اینڈ روڈ ” فورم کا بائیکاٹ اور اقتصادی راہداری پر تشویش کا اظہارکیا توچین نے اس کو نظر انداز کردیا ۔
چین میں ہونے والی بین الاقوامی فورم میں 29ممالک کے سربراہان ،100 سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہیں جبکہ پاکستان کو عالمی برادری میں تنہا کرنے کا خواب دیکھنے والا بھارت خود اپنے گھر میں قید ہوکر رہ گیا ۔بھارت نے اس تنہائی کے ماحول میں گھر میں بیٹھ کر بیان دیا اور بیجنگ کو اپنی تشویش سے آگاہ کیااور اب چین کے جواب انتظار کررہا ہے۔