کراچی(آئی این پی)پاناما کافیصلہ ،اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بن گیا،پاناما فیصلہ منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹیڈ شیئرز کی مالیت 200ارب روپے بڑھ گئی۔ 100 انڈیکس میں 741 پوائنٹ کے اصافے کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ 49 ہزار 486 کی سطح پر پہنچ گیا،جبکہ روپے پانامہ کے فیصلے کے بعد روپے کی قدر مستحکم ہوئی،پانامہ کیس کے فیصلے کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
دیکھنے کو ملی، کارروباری دن کے آغاز پر مارکیٹ میں 7 سو سے زائد پوائنٹ کا کارروبار ہوا۔ جس کے بعد مارکیٹ 49 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کر گئی۔گذشتہ روز بھی کاروبار کے دوران انڈیکس میں 1900پوائنٹس اضافہ ہوا تھا۔کاروبار کے دوران 40 کروڑ شیئرز کے سودے 25 ارب 73 کروڑ روپے میں طے پائے تھے۔دوسری جانب پاکستانی روپے کی قدر میں مستحکم نظر آئی