نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیوکوسزائے موت دے جانے کے بعد مودی سرکار نے پاکستانی شہریوں کےلئے ویزے کے اجراپرپابندی لگادی ہے ۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کی طرف سے کلبھوشن یادیوکوپھانسی کی سزاسنائے جانے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستانیوں کو ویزے دینے کے عمل کو بندکرنے کااعلان کیاہے ۔بھارتی حکومت کے اس فیصلے کے بعد بھارت
جانے والے پاکستانی شہریوں بالخصوص تاجراورشوبزکی شخصیات کوپریشانی کاسامناکرناپڑے گاکیونکہ بھارت نے یہ پابندی لگاکرپاکستانی شوبزسٹارزکونشانہ بنانے کی کوشش کی ہے ۔۔بھارتی میڈیانے اس بارے میں دعوی کیاہے کہ مودی حکومت نے پاکستانی شہریوں پرویزوں کے اجراکی پابندی کلبھوشن یادیوکوپھانسی کی سزاکے ردعمل کے طورپرلگائی ہے تاکہ پاکستان پردبائو بڑھایاجاسکے ۔