کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے کہا ہے وزیرخزانہ اسحاق ڈاراور ایف بی آر نے آنیوالے بجٹ 2017-18 میں بینک سے 50 ہزار کے بجائے ایک لاکھ روپے کے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذپر آمادگی ظاہر کردی۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سٹیٹ بینک کو اگلے سال 5 فیصد جی ڈیپی گروتھ کی توقع ہے
لیکن مرکزی بینک نے 7 فیصد کی مستحکم گروتھ کے حصول پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے جس سے یقینی طور پر روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔انہوں نے نجی شعبے کو قرضوں میں اضافے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صرف ایک سال میں نجی شعبے کو دیئے گئے قرضے 348 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ گزشتہ سال یہ قرضے 267 ارب روپے تھے۔