سرگودہا (آن لائن)سرگودھا کو سی پیک سے ملانے کیلئے لنک روڈ بنانے کی سمری تیار‘ڈپٹی کمشنر آفس ذرائع کے مطابق ضلعی حکومت نے سی پیک منصوبے میں سرگودہا کو ملانے کیلئے لنک روڈ بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے جس کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جارہی ہے‘ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیا قت علی چٹھہ کی ہدایت پر 33 پھاٹک سے جھال چکیاں‘ خوشاب‘ میانوالی تک لنک روڈ بنایا جائیگا تاکہ
سرگودہا اور دیگر اضلاع بھی سی پیک منصوبے تک باآسانی رسائی حاصل کر سکیں۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر لنک روڈ بنائے جانے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کر کے اس میں تمام امور اور منصوبے کی تکمیل لاگت اور دیگر تمام مشکلات کی بھی نشاندہی کی جائے۔سی پیک کے ساتھ سرگودھاکوملانے سے کئی بڑے شہروں کوبھی فائدہ پہنچے گااورروزگارمیں اضافہ بھی ہوگا۔