بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

بیلٹ وروڈ منصوبہ ،بھارت پاکستان سے بہت پیچھے رہ جائے گا،چین نےبڑی خوشخبری سنادی

datetime 10  مارچ‬‮  2017 |

بیجنگ (آئی این پی ) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری جو کہ بیلٹ و روڈ منصوبے کا پائلٹ اور اہم منصوبہ ہے ، حقیقت بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی چن پھنگ کا تجویز کردہ بیلٹ وروڈ منصوبہ علاقائی رابطے کا ایک منصوبہ ہے جو دنیا بھر میں بالخصوص ہمسائیہ ملک پاکستان میں امن ، ترقی ا ور خوشحالی کا سبب بنے گا چین میں روا ں سال منعقد ہو نے والی بیلٹ اینڈ روڈ عا لمی کا

نفر نس میں 20 سر برا ہا ن مملکت، 50عا لمی اداروں کے نما ئندے،100سے زائد مما لک کے وزراء اور متعدد مما لک و خطوں سے 1200سے زائد وفود شر کت کر یں گے۔ چینی وزیر خا رجہ وا نگ ای نے قو می عوامی کا نگر س کے سا لا نہ اجلاس کے حوا لے سے ایک پر یس بر یفنگ میں کہا کہ بیلٹ و روڈ منصو بہ چین کی جا نب سے متعارف کروا یا گیا تا ہم اب یہ پو ری دنیا کے لیئے فوا ئد کا حا مل بن چکا ہے جس کی وجہ سے بھارت جلدہی پاکستان سے بہت پیچھے رہ جائے گا،مو جودہ صورت حال میں عا لمگیر یت کے خلاف آ وازیں اٹھ رہی ہیں تا ہم بیلٹ و روڈمنصو بہ بین الاقوا می برادری کیلئے مشتر کہ طو ر پر استفا دے اور جا معیت سمیت عا لمی معیشت میں توازن پیدا کر نے کا ذ ریعہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ تجارتی تحفظ اور یکطرفہ نظام کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے پیش نظر بیلٹ و روڈ منصوبہ دنیا کا مشترکہ نصب العین بن چکا ہے جو اقتصادی عالمگیریت کو عالمی طورپر زیادہ مفید اور مشمولہ بنا کر اس میں دو بارہ توازن پیداکرنے میں مدد دے گا ،بیلٹ وروڈ فورم متعدد مما لک کے ما بین تعمیر و تر قی کے حوا لے اتفا ق رائے پیدا کر ے گا،فورم کے ذ ریعے اہم شعبوں میں تعاون کو فرو غ دینے کا جا ئزہ لیا جا ئے گا جبکہ انفرا سٹرکچر، را بطہ سا زی، تجا رت، سر ما یہ کا ری، ما لیا تی تعاون اور عوا می را بطوں کو وسعت دینے پر بھی تبا دلہ خیال کیا

جا ئے گا۔فورم میں در میا نی و طو یل مد تی تعاون کے اقدا مات کا اعلان کیا جا ئے گا۔بین الاقوامی امور میں چین کے کردار کے بارے میں وانگ ای نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے طورپر چین بین الاقوامی امن و سلامتی کے ضمن میں اپنی ذمہ داری پوری کرے گا ، عالمی پیداوار میں مناسب کردار کا وعدہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کے طورپر چین ساتھی ترقی پذیر ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کی سربلندی کیلئے زیادہ بڑا کردارادا کرے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں چینی وزیر خا رجہ نے کہا کہ چین بحیرہ

جنوبی چین میں بڑی محنت سے قائم کئے گئے استحکام کو ایک مرتبہ پھر نقصان پہنچانے یا درہم برہم کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم اور چین کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں بحیرہ جنوبی چین کی صورتحال واضح طورپر معمول پر آ گئی ہے جو کہ علاقے اور دنیا کیلئے نعمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل کے بارے میں دیکلریشن پر مکمل اور موثر طورپر عملدرآمد کیا جارہا ہے اور براہ راست متعلقہ فریقین مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے اپنے تنازعات حل کرنے کے صحیح ٹریک پر واپس آرہے ہیں



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…