جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

کروڑوں ڈالرکا سکینڈل،ویسٹرن یونین کا پیسوں کی منتقلی میں فراڈ کا اعتراف،صارفین کو رقومات واپس کرنے کوتیار

datetime 20  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) امریکی حکام کے مطابق عالمی سطح پر پیسوں کی منتقلی کرنے والی کمپنی ویسٹرن یونین(ڈبلیو یو) نے اپنی سروسز کے ذریعے منی لانڈرنگ اور فراڈ کیے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے صارفین کو 58 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر واپس کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔امریکی محکمہ انصاف اور فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دنیا کے 200 ممالک میں 5 لاکھ سے زائد برانچیں رکھنے والی ویسٹرن یونین کمپنی نے اعتراف کیا کہ وہ وائر فراڈ کے ارتکاب اور اس کی سہولت فراہم کرنے میں ملوث رہی ہے ٗ

ایجنٹس کی جانب سے ایسا کیے جانے کا انکشاف ہونے کے بعد بھی کمپنی نے اپنی آنکھیں بند رکھنے کا اعتراف کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا نے امریکی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ ویسٹرن یونین کے ایجنٹس کی مدد سے چینی تارکین وطن نے انسانی اسمگلنگ کے لیے لاکھوں ڈالر کی منتقلی کی اور قانون سے بچنے کیلئے رقوم کی منتقلی چھوٹے چھوٹے حصوں میں منتقل کیا گیا۔عہدیداروں کے مطابق فراڈ میں ملوث ویسٹرن یونین کے ایجنٹوں نے جعلی انعامات اور ملازمتوں کی پیشکش کے ذریعے امریکا کے لاکھوں صارفین کو دھوکا دیا۔حکام نے کہا کہ کولاراڈو سے تعلق رکھنے والی اس کمپنی کو 2004 سے 2012 کے دوران اس فراڈ کا علم تھا مگر کمپنی 2 ہزار ایجنٹوں کو راہ راست پر لانے میں ناکام رہی۔دوسری جانب ویسٹرن یونین کے ترجمان کے مطابق 2004 سے 2012 کے درمیان کمپنی ایجنٹوں کی نگرانی اس طرح نہیں کر سکی جس طرح سے اسے کرنی چاہیے تھی کمپنی ایجنٹوں کی مسلسل نگرانی اور بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔ 2015 میں صارفین کو 150 ارب امریکی ڈالرز کی ترسیل میں مدد کرنے والی کمپنی ویسٹرن یونین کے مطابق اس کے 20 فیصد ملازمین اس وقت فرمابرداری سے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کے فراڈ اکاؤنٹس ایک صارف سے صارف منتقلیوں کے دسویں حصے کا بھی ایک فیصد ہے۔حکام کے مطابق فراڈ کا شکار ہونے والے تمام صارفین کو پیسوں کی واپسی کی جائے گی ٗ

ویسٹرن یونین کے کہاہے کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے ویسٹرن یونین اپنے ایجنٹ کے لیے بڑے پیمانے پر تربیتی پروگرام بھی شروع کرے گی جس کے ذریعے ایسے فراڈ کی نشاندہی اور اس کے تدارک کو یقینی بنایاجائے گا۔حکومتی شکایت کے مطابق 2004 اور 2015 کے درمیان ویسٹرن یونین کو فراڈ سے متعلق 5 لاکھ 50 ہزار 928 شکایتیں موصول ہوئیں تھیں، جس میں سے 80 فیصد شکایتیں صرف امریکا سے تھیں جہاں 50 ہزار مقامات پر کمپنی موجود ہے۔سرکاری شکایت کے مطابق ہر صارف کو اوسط شکایت کی مالیت ایک ہزار148 امریکی ڈالرتھی۔حکومت کو جمع کرائے گئے دستاویزات کے مطابق ویسٹرن یونین نے سال 2016 کی 30 اکتوبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں ایک ارب 40 کروڑ روپے کمائے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…