جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سی پیک دوسری ایسٹ انڈیا کمپنی ؟معروف پاکستانی ماہر قانون نے تمام خدشات کا واضح جواب دیدیا

datetime 10  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی ) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ(سی پیک ) پاکستان کیلئے دوسری ایسٹ انڈیا کمپنی ثابت نہیں ہو گا ، جو لوگ اس منصوبے کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ سی پیک اور ایسٹ انڈیا کمپنی نے زمین و آسمان کا فرق ہے جب برطانوی یہاں آئے تھے تو وہ ہمیں اپنے برابر نہیں سمجھتے تھے جبکہ سی پیک کے بارے میں ایسا نہیں ہے ، برطانوی اپنی فوج بھی برصغیر لائے تھے اور انہوں نے ہمارے سیاسی معاملات میں مداخلت بھی شروع کر دی تھی اور بعد ازاں وہ حکومت چلانے لگے تھے ۔

ان خیالات کا اظہار ایک پاکستانی قانون دان سعد احمد ڈوگر نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب برطانوی برصغیر میں آئے تھے تو برصغیر کی آمدنی دنیا کی کل آمدنی کا بیس فیصد تھی اور جب انہوں نے ہندوستان چھوڑا تو اس وقت ہندوستان کی آمدنی یہ شرح تین یا چار فیصد تھی لیکن پاکستانی ماہرین کے مطابق سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی کل قومی پیداوار کی شرح ترقی 4.7فیصد جو سی پیک کی وجہ سے 2019ء تک چھ فیصد ہو جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت چینی پاکستانی پالیسیوں اور دیگر معاملات میں ڈکٹیٹ کرنے کے بجائے پاکستانی عدالتوں کے قوانین کے تابع ہیں ، اس لئے ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے کہ سی پیک ایسٹ انڈیا کمپنی کی شکل اختیار کر لے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…