مسقط (آئی این پی)اومان کے سلطان قابوس بن سعید نے ایک فرمان کے ذریعے ریاست کے 2017 کے سالانہ میزانیے کی توثیق کردی۔غیرملکی میڈیاکے مطابق اومانی حکومت نے گزشتہ روز نئے سال کا میزانیہ جاری کیا تھا۔اس میں معمولی خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر اخراجات میں کمی کے لیے سخت اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔
اس سال بجٹ میں حکومت کے اخراجات کا تخمینہ11 ارب 70 کروڑ ریال(30 ارب 40 کروڑ ڈالرز) لگایا گیا ہے جبکہ آمدن کا تخمینہ8 ارب70 کروڑ ریال لگایا گیا ہے۔اس طرح بجٹ میں کل خسارہ 3 ارب ریال ہوگا۔گذشتہ سال کے بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ11 ارب90 کروڑ ریال جبکہ آمدن کا تخمینہ 8 ارب 60 کروڑ ریال لگایا گیا تھا۔
اس طرح کل خسارے کا تخمینہ 3ارب30 کروڑ ریال تھا۔لیکن گذشتہ سال کے بجٹ میں کل خسارہ اس سے کہیں زیادہ رہا ہے اور حکومت کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق 2016 کے پہلے 10ماہ کے دوران میں کل خسارہ تخمینے سے کہیں زیادہ 4 ارب8 کروڑ ریال رہا تھا۔