نئی دہلی(نیوزڈیسک) بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بھارتی مودی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے انتہاپسند لیڈروں کو لگام دے ورنہ عالمی سطح پر اعتبار کھو دے گا۔موڈیز کے ایک متعلقہ ونگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ موجودہ بھارتی حکومت نے اپنے لیے کوئی اچھا کام نہیں کیا ہے کیونکہ بی جے پی کے کئی لیڈرمسلسل متنازع بیان بازی کرتے آرہے ہیں۔نریندرمودی نے عام طورپران تبصروں سے خود کوتو دوررکھا مگرمختلف اقلیتی فرقوں کو اشتعال انگیزی کے ذریعے اکسانے سے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوئی ہے، موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ تشدد بڑھنے سے حکومت کومزید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا، مودی کواپنی پارٹی کے ارکان کو کنٹرول میں رکھنا چاہئے کیونکہ اگرایسانہ ہوا تو بھارت ملکی اوربین الاقوامی سطح ہر اعتبار کھو سکتا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل موڈیز نے پاکستان سے متعلق بھی اپنی رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کی معیشت بہتر سمت کی جانب گامزن ہے اور ملک میں سیکیورٹی کی صورت حال میں بھی بہتری آئی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں