اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر ڈال دیا گیا ہے، حکومت نے پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کےلئے ایک روشن خیال اقتصادی ایجنڈا پیش کیا ہے۔ منگل کو یہاں پاک امریکا تجارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کےلئے مربوط اقدامات کئے گئے ہیں اور توقع ہے کہ امریکا سمیت دنیا بھرکے سرمایہ کار پاکستان میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔